ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / فیفا نے 48روپے کے ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت پھر شروع کی

فیفا نے 48روپے کے ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت پھر شروع کی

Wed, 05 Jul 2017 20:00:15  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ،5جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کولکاتہ، کوچی اور گوہاٹی کے لوگوں کے شوق کو دیکھتے ہوئے فیفا نے آج انڈر 17ورلڈ کپ ٹکٹوں کے پہلے مرحلے کی فروخت کو دوبارہ شروع کیا جو اگر ایک میدان کے تمام میچوں کے پیکیج کے طور پر لی جائے گی تو 48روپے فی میچ کے حساب سے ملے گی۔6 سے 28اکتوبر تک ہونے والے ٹورنامنٹ کے یہاں سالٹلیک اسٹیڈیم میں فائنل سمیت 10میچوں کا انعقاد کیا جائے گا۔فٹ بال کے دیوانے اس شہر میں ٹکٹوں کو لے کر سب سے زیادہدلچسپی ہے اور پہلے مرحلے میں ڈاک 12گھنٹے سے بھی کم میں فروخت گئی تھی۔یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی نے ان تین شہروں کے شائقین کو ایک بار پھر میدان کے تمام میچوں کا پیکیج ٹکٹ خریدنے کا موقع دیا ہے جس میں تین دن کے لئے ہوگا۔ٹورنامنٹ کا ڈرا ممبئی میں سات جولائی کو ہوگا اور اسی دن دوسرے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی جس میں زیادہ قیمت کی ہو گی۔سات سے 21جولائی تک صرف ویزا کارڈ ہولڈر ہی ٹکٹ خرید پائیں گے۔


Share: